کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ماہر امراض اطفال ڈاکٹر گل ترین کو ڈائریکٹر مینجمنٹ چلڈرن ہسپتال کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ روز عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا انہوں نے کہا کہ بچوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔