• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے4کارندے گرفتار‘ اسلحہ برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق سٹی پولیس اور ایگل اسکواڈ کے اہلکار گزشتہ شب سرکلر روڈ پر چیکنگ کررہے تھے کہ اسی دوران موٹرسایکل پر سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو نے کی کوشش کی ،جوابی فائرنگ پر پولیس نے دونوں موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی ایک نائن ایم ایم اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لی، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان شاہ فہد اور شیر جان موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے اہم کارندے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں درجن سے زائد موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔دوسری کارروائی میں کیچی بیک پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کےدو کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کیچی بیگ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے ہیں، پولیس نے لنک شاہوانی روڈ پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی، اسی دوران دوموٹرسائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تاہم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کا ناکہ توڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد علی اور عبدالکریم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے چھینا گیا موٹرسائیکل اور دو ٹی ٹی پسٹل میں قبضے میں لے لئے، جبکہ دو ملزمان اپنا موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سریاب کے علاقے میں موٹرسائیکل چھیننے کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا، زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید