• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن وامان کی خراب صورتحال اور طالبعلم کے اغواء کیخلاف آج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا،وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل ،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ اور بلوچستان میں امن و امان کے بگڑتی ہوئی صورتحال اغوا برائے تاوان کے بڑھتے واقعات کی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت اور پولیس کوئٹہ شہر سمیت صوبے میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ وکلاء تنظیموں کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ کوئٹہ سمیت صوبے میں امان و امان کی خراب صورتحال اور کوئٹہ شہر میں سکول کے وین سے کمسن طالبعلم کو اتار اغواء کرنے اور پولیس کی جانب سے بچے کو تاحال بازیاب نہ کرنے کے خلاف آج سوموار کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔
کوئٹہ سے مزید