لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک 92 سالہ شخص ریلینڈ ہیڈلی پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 1967میں برطانیہ کے برسٹل شہر میں لیوسا ڈیونے نامی خاتون اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔تفتیش کے دوران پولیس کے ہاتھوں کچھ نہ لگا جس کے باعث یہ کیس سرد خانے کی نذر ہوگیا تھا تاہم اب 57سال بعد کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ایک سال قبل اس کیس پر دوبارہ تفتیش کا آغاز کیا اور کچھ چیزوں کے فرانزک ٹیسٹ کرائے گئے۔ جس میں ملزم کا ڈی این اے مل گیا۔اس ڈی این اے کو میچ کرکے پولیس ملزم تک پہنچ گئی اور 92سالہ شخص جو جرم کے وقت 37 سال کا تھا، گرفتار ہوگیا۔