فلوریڈا (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکہ میں میں الکحل سے متعلق اموات میں اضافہ ہوا ہے جو 20سال میں تقریباً دُگنا ہے اور متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد خواتین کی ہے۔فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کالج آف میڈیسن میں آبادی کی صحت اور سماجی ادویات کے سربراہ اور سینئر مصنف ییوٹا کٹسانٹس نے کہا کہ ہمارے مطالعے میں شراب سے متعلق ’’موت کی شرح‘‘ میں نمایاں صنفی فرق پایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مردوں میں بھی مجموعی طور پر اموات کی شرح زیادہ تھی تاہم خواتین میں نسبتاً زیادہ اضافہ دیکھا گیا جو بدلتے ہوئے سماجی اصولوں اور الکحل کی صنعت کی جانب سے مارکیٹنگ مہموں کے ذریعے خواتین کو ہدف بنانے میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔مطالعے کیلئے ییوٹا اور ان کے ساتھیوں نے1999سے 2020تک امریکی حکومت کے ڈیٹا کو دیکھا۔ اس مدت کے دوران الکحل سے متعلق اموات کی شرح تقریباً دُگنی پائی گئی ہو گئی جو 10.7فی 100,000سے 21.6فی 100,000 ہوگئی ہے۔