• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابالغ طالب علم سے جنسی تعلق استوار کرنے والی ٹیچر کو 30 سال قید

نیویارک( نیوز ڈیسک)امریکہ میں 32سالہ ٹیچر میلیسا کرٹس کے نوعمر طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات قائم کرنے پرعدالت نے اس کیس میں سابق ٹیچر 32سالہ میلیسا کرٹس کو ایک برس کی معطلی کے ساتھ 30سال قید کی سزا سنا دی ٹیچر رہائی کے بعد بھی پانچ سال زیر نگرانی رہیں گی۔ملزمہ کو 25سال تک جنسی مجرم کے طور پر رجسٹر کرانا ہوگا اور اس دوران اپنے بچوں کے سوا کسی بھی دوسرے نابالغ بچوں سے ان کے سرپرستوں کے بغیر ملنے پر بھی پابندی ہوگی۔عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق منٹگمری کاؤنٹی کی اسکول ٹیچر نے نابالغ طالب علم کے ساتھ 2015میں جنوری سے مئی کے درمیان جنسی تعلقات استوار کیے تھے۔جنسی بدسلوکی کے شکار طالب علم نے 2023 میں تھانے میں شکایت درج کرائی تھی جس پر ٹیچر کو نومبر میں حراست میں لیا گیا تھا۔دورانِ تفتیش سابق اسکول ٹیچر نے رواں برس جون میں کم از کم 3 بار جنسی تعلق استوار کرنے کا اعترافِ جرم کرلیا تھا۔
یورپ سے سے مزید