• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری: خطیب جامع مسجد نوراسلام حافظ محمد سعید نقشبندی کی نماز جنازہ ادا

بری (خورشید حمید) بری کی ممتاز مذہبی شخصیت خطیب جامع مسجد نوراسلام حافظ محمد سعید نقشبندی کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں گریٹر مانچسٹر سمیت برطانیہ کے دیگر شہروں سے عزیز و اقارب، دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مسجد کے اندر جگہ کم پڑ کے باعث اطراف کی گلیوں میں جنازہ کی نماز ادا کی گئی۔ یہ بری کی تاریخ کا ایک بڑا جنازہ تھا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ حافظ محمد سعید نقشبندی نے اپنی زندگی کے تقریباً40برس مسجد نور اسلام میں بطور امام فرائض سرانجام دیئے، آپ کی نسبت درگاہ گلہار شریف کوٹلی آزاد کشمیر سے تھی۔ آپ کی رحلت پر برطانیہ بھر سے مذہبی سیاسی، سماجی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے رہنما علامہ قاری محمد خان قادری، مولانا بلال، اکرم بیگ، عبدالحفیظ، کونسلر تیمور طارق، کونسلر شہباز محمود عارف، راجہ ضیا الحق، چوہدری عامر یاسین سمیت دیگر افراد نے حافظ محمد سعید نقشبندی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید