• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر امجد ملک کے چچا کا انتقال، کمیونٹی کی تعزیت

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) وائس چیئرمین او پی سی بیرسٹر امجد ملک کے چچا ملک محمد جاوید انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی، سیاسی، وسماجی اور کاروباری شخصیات سمیت ملک بھر سے وکلاء کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، سپریم کورٹ، ہائیکورٹس سمیت دیگر بارز ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے بیرسٹر امجد ملک کے چچا کے انتقال پر افسوس ا ظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کہ کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطافرمائے۔
یورپ سے سے مزید