پیرس (نمائندہ جنگ ) یورپ بھر کی طرح پاکستان تحریک انصاف فرانس 24نومبر کو سفارت خانہ پاکستان پیرس فرانس کے قریب احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے رہنما یاسر قدیر کے مطابق وطن عزیز میں قانون اور آئین کی حکمرانی کے لئے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور26ویں آئینی ترمیم کےخاتمے کیلئے بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ احتجاج کیلئے باقاعدہ اجازت حاصل کر لی گئی ہے۔