اوسلو (نیوز ڈیسک) ناروے کی ملکہ میٹی میریٹ کے بیٹے میرئیس بورج ہوئیبے کو مبینہ طور پر ریپ کیس میں گرفتار کرلیا گیا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کی ملکہ میٹی میریٹ کے بیٹے میرئیس بورج ہوئیبے کو حراست میں لیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ27سالہ میرئیس بورج کو پیر کو گرفتار کرلیا گیا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسی خاتون کا ریپ کیا جو بے ہوشی کی حالت میں اور مزاحمت کرنے کی قابل نہیں تھیں تاہم حکام نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔کیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ متاثرہ 20سالہ خاتون ان سے اگست میں پہلی دفعہ ملی تھیں اور اسی دن واقعہ پیش آیا اور خاتون کے وکیل ہیگ سیلومون نے بتایا کہ ملکہ کے بیٹے سے ان کے رومانوی تعلقات نہیں تھے اور خاتون سے مشکل وقت سے گزر رہی ہے۔وکیل صفائی اووند بریٹلین کے مطابق ہوئیبے نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ مجرم نہیں ہیں اور تفتیشی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میرئیس بورج ہوئبے اپنے والد ولی عہد ہاکون اور والدہ میٹی میریٹ کی رہائش گاہ کے قریب ہی مقیم ہیں لیکن ان پر ریپ کا الزام اگست میں اوسلو کے ایک اپارٹمنٹ میں خاتون کو تشدد کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنانے کے شبے میں عائد کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واقعے کے دوران خاتون کے بیڈ روم کی دیوار پر چاقو پیوست تھی اور ستمبر میں انہیں مذکورہ خاتون کے حوالے سے دیے گئے احکام کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق میرئیس بورج ہوئبے کو اب 5خواتین کے ریپ کے الزامات کا سامنا ہے، ان پر قریبی تعلقات میں رہنے والی خاتون کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریپ کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ان پر عائد فرد جرم میں 20سالہ لڑے کو قتل کی دھمکی دینے اور ان کی ایک سابقہ منگیتر پر تشدد شامل ہے۔