مانچسٹر (نمائندہ جنگ) مانچسٹر کے معروف بزنس مین راجہ شکیل کے بھائی راجہ جمیل سرور گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔ راجہ جمیل سرور کے ایصال ثواب کیلئے رسم سوئم 24نومبر بروز اتوار ان کی رہائش گاہ موہری شریف میں ادا کیا جا ئے گی۔ برطانیہ میں مختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات نے راجہ شکیل سے ان کےبھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ راجہ شکیل نے ان کے غم میں شریک ہونے والے اور دکھ کی گھڑی میں ان کی ڈھارس بندھانے والے دوست احباب اور رشتہ داروں اور اہل علاقہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔