• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستانی ویٹ لفٹر کامیاب

بنکاک (نیوز ڈیسک) سکھر کے نوجوان ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے یونائیٹڈ ورلڈ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیڈریشن کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں 2گولڈ اور 1سلور مڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔سکھر کے ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں 2021میں مسٹر سندھ کا ٹائٹل جیتا تھا بعد ازاں ساؤتھ ایشیا چمپئن شپ میں حصہ لے کر تیسرا نمبر حاصل کیا اور اب ورلڈ چیمپئن شپ میں قوم کی نمائندگی کی۔نوجوان پاکستانی ویٹ لفٹر یوسف اعوان نے اپنی مدد آپ کے تحت تھائی لینڈ میں ہونیوالی ورلڈ چیمپئن شپ 2024حصہ لے کر میں دو گولڈ مڈل اور ایک سلور مڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔باڈی بلڈر یوسف اعوان کہنا تھا کہ مالی مشکلات پیش آئیں تو ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر ارسلان شیخ نے بھرپور تعاون کیا۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کی بھرپور سپورٹ کی جائے تو وہ پاکستان کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید