• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا، یورپی یونین

برسلز (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزپ بوریل نے کہا ہے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کی گرفتاری وارنٹ کا فیصلہ سیاسی نہیں۔ جوزپ بوریل نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کا احترام اور اس پر عمل ہونا چاہئے۔ دریں اثنا تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق آئی سی سی کے مبینہ بیہودہ اور غلط اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کے دفاع میں کوئی دباؤ نہیں لے گا۔واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتار جاری کئے۔ دی ہیگ سے خبر ایجنسی کے مطابق عالمی عدالت نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف معقول وجوہات ہیں کہ انہوں نے دوسروں کے ساتھ مشترکہ طور پر ان جرائم کا ارتکاب کیا۔ ان جنگی جرائم میں بھوک کو ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کیا اور قتل سے انسانیت کے خلاف جرم، ظلم و ستم اور دیگر غیر انسانی اقدامات کے مرتکب ہوئے۔عدالت نے معقول وجوہات دیکھے جن سے یقین کیا جاتا ہے کہ یہ دونوں بطور سویلین اعلیٰ حکام جنگی جرائم کے ذمہ دار ہیں اور انھوں نے ارادتاً سویلین آبادی کے خلاف حملے کی ہدایت کی۔س سے قبل آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اس سال مئی میں نیتن یاہو، گلینٹ اور حماس کے دو رہنماؤں جو اس کے بعد شہید ہوئے جن میں اسماعیل ہنیہ اور یحیٰی سنوار شامل ہیں کے وارنٹس جاری کیے تھے۔عدالت کا کہنا ہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع گیلنٹ نے غزہ حملوں میں شہریوں کو نہیں بچایا، بھوک کو جنگی ہتھیار بنایا۔

یورپ سے سے مزید