• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے مریضوں میں ’’زندہ‘‘ رہنے کی شرح بڑھ گئی، رپورٹ

نیویارک( نیوز ڈیسک)پھیپھڑوں کے کینسر میں متبلا اب زیادہ لوگ طویل عرصے تک زندہ رہ رہے ہیں۔امریکہ میں سب سے مہلک کینسر پھیپھڑوں کا کینسر ہے تاہم ایک نئی رپورٹ جو ریاست بہ ریاست کینسر کیسز کا جائزہ لیتی ہے، ظاہر کرتی ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں متبلا اب زیادہ لوگ طویل عرصے تک زندہ رہ رہے ہیں۔امریکی لنگز ایسوسی ایشن (اے ایل اے) کے صدر اور سی ای او ہیرالڈ وِمر نے کہا کہ ابھی مزید کام کرنا باقی ہے لیکن میں پھیپھڑوں کے کینسر کی دیکھ بھال کے مستقبل کے بارے میں ناقابل یقین حد تک پُر امید ہوں کیونکہ جو دستاویزات میں بات سامنے آئی ہے کہ پھیپڑوں کے کینسر میں بقا کی شرح میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید کام کرنے کے مواقع ہیں۔رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں پھیپھڑوں کے کینسر سے بچنے کی شرح میں 26فیصد بہتری آئی ہے۔
یورپ سے سے مزید