• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع رضا مسجد آسٹن برمنگھم کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

برمنگھم (ابرار مغل) جامع مسجد رضا آسٹن برمنگھم کی انتظامی کمیٹی کے صدر الحاج صوفی محمد ایوب کی وفات پر مسجد کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم صوفی محمد ایوب کی خدمات اور کردار کو سراہا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی نے باہمی مشاورت سے مرحوم کے صاحب زادے حافظ محمد عقیل ایوب قادری کو مسجد کمیٹی کا صدر و نگران منتخب کر دیا۔ اجلاس میں مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین نائب صدر خلیفہ حاجی محمد شفیع، سیکرٹری جنرل راجہ محمد اکرم، خازن حاجی برکت حسین، حاجی راجہ عبدالقیوم، حاجی محمد بشیر، حاجی امیر زمان، راجہ عرفان خان، حاجی راجہ شہزاد اصغر، حاجی قاری محمد نجیب اور حاجی عبدالعزیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر نو منتخب صدر حافظ محمد عقیل قادری، نو منتخب سیکرٹری راجہ عرفان خان کے ساتھ دیگر اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرحوم الحاج صوفی محمد ایوبؒ کے نیک نقش قدم پر چل کر مسجد کے جملہ انتظامات کو بحسن و خوبی اور باالخصوص مسلکِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات پر سر انجام دیں گے۔ نومنتحب صدر نے بھی اراکین کو یقین دلایا کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے؎ آخر میں شرکائے اجلاس نے مرحوم صوفی محمد ایوب کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
یورپ سے سے مزید