پشاور( لیڈی رپورٹر) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اوربیت العرب المندی اینڈ بھاشہ استنبول ریسٹورنٹ کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ باہمی یادداشت (MOU) پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اور ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر محمد ابوبکرنے چیمبرہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران دستخط کئے۔MOU کے تحت بیت العرب المندی اینڈ بھاشہ استنبول ریسٹورنٹ سرحد چیمبر کے ممبران کوسہولیات سمیت 20فیصد رعایت فراہم کرے گا۔اس موقع پر سرحدچیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے بات چیت کرتے ہوئے مفاہمت کی یادداشت کو ممبران کے لئے سہولیات اور رعایتی پیکیج کی فراہمی کیلئے سنگ میل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سرحد چیمبر بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے ساتھ ممبران کوہر سطح پرسہولیات کی فراہمی اور رعایت کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے سرحد چیمبر کے ممبران اور بزنس کمیونٹی کو ریلیف و مراعاتی اوررعایتی سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔