• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ کا یونین الیکشن کے انعقاد کیلئے صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں

پشاور(نمائندگان جنگ)اسلامی جمعیت طلبہ کا یونین الیکشن کے انعقاد کیلیے صوبہ بھر میں احتجاجی ریلیاں۔جامعہ پشاور سمیت ملاکنڈ،بینظر بھٹوشرینگل،عبدالولی خان یونیورسٹیز میں طلبہ نے"کنڈکٹ یونین الیکشنز"سلوگن کے تحت احتجاجی واک اور ریلیاں نکالی۔طلبہ نے کتبے اٹھارکھے تھے۔ جس پر طلبہ یونین کےحق میں نعرے درج تھے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر نے جامعہ ملاکنڈ میں نکالی گئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت صوبہ بھر کی جامعات میں طلبہ یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری کرے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے،اب عملی اقدامات کئے جائیں، طلبہ کے الیکشن کروائے جائیں،اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ حقوق کی جنگ لڑرہی ہے طلبہ حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اس موقع پر ناظم جامعہ ملاکنڈ معاز خان بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید