• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن ,8مچھلی فروشوں کی ریڑھیاں ضبط

پشاور(وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کا گھنٹہ گھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن ʼ 8 مچھلی فروشوں کی ریڑھیاں ضبط ʼ تفصیلات کے مطابق میئر پشاور حاجی زبیر علی اور ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک کو شکایت ملی کہ گھنٹہ گھر میں مچھلی فروشوں نے فٹ پاتھوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور علاقے میں بدبو بھی پھیلی ہوئی ہے اورآنے جانے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی اور ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک کی ہدایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر ویسٹ زون قیصر باچہ ʼ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر حضرت عباس اور فضل محمود نے گھنٹہ گھر میں پولیس کی بھار نفری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن کیا اس دوران انتظامیہ نے مچھلی فروشوں کی ریڑھیاں ضبط کرلی۔
پشاور سے مزید