• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متوسط طبقے کو ارزاں نرخوں پر طبی سہولیات اولین ترجیحات ہیں. ملک جاوید

پشاور( لیڈی رپورٹر)پشاور جنرل ہسپتال کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر ملک جاوید اقبال نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں نجی شعبہ کو خاص اہمیت حاصل ہے خیبر پختونخوا میں پرائیویٹ ہسپتال عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کو ارزاں نرخوں پر طبی سہولیات فراہم کر نا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا ، وفد میں پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک ،صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس کاشف الدین سید،جنرل سیکرٹری پشاور پریس کلب عرفان موسیٰ زئی اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری ارشاد علی شامل تھے اس موقع پر پشاور جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مومن آفریدی نے ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور جنرل ہسپتال عوام کی خدمت اور طبی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
پشاور سے مزید