• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ جانتے ہیں: اونٹ کی پیٹھ پر کوہان کیوں ہوتا ہے؟

اونٹ کو صحرا کا جہاز کہا جاتا ہے جو کئی دنوں تک پانی کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ان پر کوہان کیوں ہوتے ہیں اور وہ کس کام آتے ہیں؟

اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اونٹ کا کوہان پانی کا ذخیرہ کرنے کے کام آتا ہے، مگر یہ درست نہیں۔ ماہرین کے مطابق صحرا کے خشک موسم میں اکثر پانی اور خوراک کی کمی ہوتی ہے تو جب کھانا دستیاب ہوتا ہے تو اونٹ اتنا کھا لیتا ہے کہ اس کی کیلوریز سے چربی کوہان کی شکل میں جمع ہو جاتی ہے، تاکہ وہ غذا کے بغیر بھی طویل عرصے تک زندہ رہ سکے۔ ایک کوہان کی بدولت اونٹ خوراک کے بغیر ۴؍ یا ۵؍ماہ تک زندہ رہ سکتا ہے۔

چاند کی طرح سورج گھٹتا بڑھتا کیوں نہیں؟

سورج کی اپنی خود کی روشنی ہوتی ہے اس لئے اس کی شکل تبدیل نہیں ہوتی۔ اس کی دوسری یہ ہےکہ سورج گیس کی ایک بڑی گیند ہے، جس میں ہائیڈروجن اور ہیلیم موجود ہیں۔ اس کی سطح چاند کی طرح ٹھوس نہیں ہے۔

نیز یہ پلازما حالت میں ہے اور اس کی شکل کشش ثقل کی قوتوں سے طے ہوتی ہے اور سورج چاند کی طرح مراحل سے نہیں گزرتا ہے کیونکہ یہ ہمیشہ تمام سمتوں میں روشنی خارج کرتا ہے۔