• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان ہونے کی وجہ سے میرا رشتہ کروانے سے انکار کیا گیا، نوشین علی سردار

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ و ماڈل نوشین علی سردار نے رشتے کروانے والی سیما ٹپاریہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے میرا مذہب اور میرا مسلم پس منظر دیکھنے کے بعد میرے لیے رشتہ تلاش کرنے سے انکار کیا۔ 

ممبئی میں پیدا ہونے والی 43 سالہ نوشین نے حال ہی میں سدھارتھ کنن کے یوٹیوب شو میں میچ میکنگ سے شہرت حاصل کرنے والی سیما ٹپاریہ کے بارے میں ایک حیران کن واقعہ سنایا۔ 

نوشین نے انکشاف کیا کہ کوویڈ 19 کے زمانے میں جب میں نے شریک حیات ڈھونڈنے کے لیے سیما ٹپاریہ سے معاونت چاہی تو انھوں نے میرے مذہبی پس منظر کے باعث مجھے انکار کر دیا۔ 

انھوں نے سیما ٹپاریہ کے خواتین سے متعلق روایتی خیالات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے اس بات پر ناراضی کا اظہار کیا کہ انہیں ان کے متنوع پس منظر (سیما کے والد پنجابی اور والدہ ایرانی ہیں) کے باوجود صرف مذہب کی بنیاد پر جج کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ میری بہن نے سیما سے انکے میچ میکنگ ہٹ شو کی وجہ سے رابطہ کیا۔ لیکن جب میں نے ان سے کہا کہ میں کیتھولک، سکھ یا پنجابی پس منظر کے حامل شخص سے شادی کے لیے تیار ہوں تو سیما نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکے لیے رشتہ تلاش نہیں کرسکتے کیونکہ آپ مسلمان ہیں۔ 

واضح رہے کہ نوشین علی سردار کی وجہ شہرت 2000 کے اوائل میں مشہور ٹی وی شو کسُم میں ٹائٹل رول بنا جس کے بعد وہ دی ایڈوانچرز آف حاتم اور الف لیلہ میں نظر آئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید