برسلز (اے ایف پی) نیٹو کی ترجمان نے گزشتہ روز بتایا کہ یورپی اتحاد کے سربراہ مارک روٹے نے فلوریڈا میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتحاد کو درپیش عالمی سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی۔نیٹو کی ترجمان فرح دخل اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات جمعہ کو پام بیچ میں ہوئی۔اپنے پہلے دور میں ٹرمپ نے جارحانہ انداز میں یورپ کو دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے پر زور دیا اور نیٹو ٹرانس اٹلانٹک اتحاد کی انصاف پسندی پر سوال اٹھایاتھا۔ 5 نومبر کو ٹرمپ کے منتخب ہونے کے دو دن بعدسابق ڈچ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور شمالی کوریا اور روس کے درمیان تعلقات میں بڑھتی ہوئی گرمجوشی کے خطرے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔مارک روٹے نے حال ہی میں بوڈاپیسٹ میں یورپی رہنماؤں کے اجلاس میں کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یوکرین کے خلاف شمالی کوریا، ایران، چین اور یقیناً روس مل کر کام کر رہے ہیں۔شمالی کوریا روس کو ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے، جس کی اسے قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، جس کے بارے میں انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور براعظم یورپ کی سرزمین کے لیے خطرہ ہے۔