• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا، بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش

کینبرا (آئی این پی)آسٹریلیا میں 16سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔مجوزہ قانون میں خلاف ورزی کرنے والی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں پر لاکھوں ڈالرز کے جرمانے عائد کرنے کی بات بھی کی گئی ہے۔مجوزہ قانون کے تحت اگر سوشل میڈیا کمپنیوں نے16سال سے کم عمر بچوں کو اکاونٹس بنانے سے روکنے کیلئے معقول اقدامات نہ کیے تو ان کمپنیوں پر تقریبا 32.5 ملین امریکی ڈالرز تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ٹک ٹاک، ایکس، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگی، تاہم اب تک ممنوعہ خدمات کی حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔ اِس بل کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی حمایت حاصل ہے، منظور ہونے کی صورت میں یہ قانون ایک سال کے اندر نافذ العمل ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید