نئی دہلی(صباح نیوز)ہر سال 1لاکھ 50ہزار شہری بھارتی شہریت چھوڑ کر دیگر ممالک کی شہریت حاصل کررہے ہیں بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق 2011سے جون 2023تک 17لاکھ50ہزار بھارتی شہریوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے پاسپورٹ واپس کیے۔2011سے ہر سال 1لاکھ 50ہزار بھارتی شہری اپنی شہریت ترک کرتے ہیں اور اپنے پاسپورٹ واپس کرتے ہیں۔ بھارت کا آئین دوہری شہریت کی اجازت نہیں دیتاہے، اگر کوئی شہری کسی دوسرے ملک کی شہریت لیتاہے تو اس کو پہلے بھارتی شہریت ترک کرنی پڑتی ہے ۔