غزہ(اے ایف پی) حماس کے مسلح ونگ نے گزشتہ روز کہا کہ شمالی غزہ کے ایک جنگ زدہ علاقے میں مبینہ اسرائیلی حملوں میں ایک خاتون اسرائیلی یرغمالی ماری گئی، اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس دعوے کا جائزہ لے رہی ہے۔عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد خاتون کے اغوا کاروں سے رابطہ بحال ہو گیا اور یہ معلوم ہوا ہے کہ یرغمالی اسرائیلی خاتون شمالی غزہ کے اس علاقے میں ہلاک ہوئی،جہاں اسرائیلی فوج کارروائی کر رہی ہے۔