• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخلیل میں یہودی انتہا پسندوں کا آئی ڈی ایف سنٹرل کمانڈ کے سربراہ پر حملہ، 5 گرفتار

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کے مطابق ،مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں جمعہ کو کئی درجن یہودی انتہا پسندوں نے سالانہ زیارت کے لیےاجتماع کی حفاظت کیلئے موجود آئی ڈی ایف سنٹرل کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل ایوی بلوتھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ میجر جنرل ایوی بلوتھ اور ان کے ہمراہسپاہیوں کا پیچھا اور آئی ڈی ایف کمانڈر کو غدار قرار دینے والے پانچ مشتبہ افراد کو پولیس نےگرفتار کیا۔وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو یا وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے اس حملے کی مذمت نہیں کی گئی۔ سنٹرل کمانڈ کے سربراہ کا عام طور پریہودی آبادکار انتہا پسندوں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں انہیں قابو میں رکھنے کی کوشش کرنے کا کام سونپا جاتا ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ نوجوان مشتبہ افراد کے گروپ نے ایوی بلوتھ کا پیچھا کیا اور وہاں سے نکلنے کو روکنے کی کوشش کی جس کی فوج کو آپریشنل سرگرمی کے لیے ضرورت تھی۔ایوی بلوتھ یا اسکے ہمراہ فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔پانچ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد فسادیوں کا اجتماع منتشر ہو گیا، فوج نے کہا کہ اس نے تشدد کی شدید مذمت کی۔ جمعہ کے اوائل میں مقبوضہ مغربی کنارے کے یہودی آباد کاروں کے لیے انتظامی حراست کے احکامات کو ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کا مطلب ہے کہ اسرائیل اب مشتبہ افراد کو بغیر کسی الزام کے صرف فلسطینیوں کو حراست میں رکھنے کی متنازع پالیسی کا استعمال کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید