• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو کے کمرشل واجبات 30 نومبر تک کلیئر کرنے کی ہدایت

پشاور(جنگ نیوز) پیسکو کے سی ای او انجینئر اختر حمید خان نے منیجر کمرشل انعام اکبر اور ایس ڈی او حیدر علی کے ہمراہ سٹی اربن ڈویژن پشاور کا دورہ کیا۔انہوں نے ایڈیشنل ایس ای انجینئر عنایت اللہ سمیت تمام ایس ڈی اوز سے ملاقات کی۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام کمرشل واجبات، بشمول CP-114، 30نومبر تک کلیئر کئے جائیں۔تمام خاموش میٹرز کو فوری طور پر CP-90 میٹرز سے تبدیل کیا جائے۔انہوں نے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی تاکید کی تاکہ آپریشنز اور سروس کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے۔یہ ہدایات آپریشنز کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئیں۔ سی ای او نے تمام افسروںکو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔انہوں نے صارفین سے بھی گزارش کی کہ وہ واجبات کی بروقت ادائیگی کریں اور اپنے میٹرز کی تجدید میں تعاون کریں۔ یہ اقدامات عوامی سہولت اور بجلی کی ترسیل کے نظام کی بہتری کے لئےکئے جا رہے ہیں۔
پشاور سے مزید