پشاور(جنگ نیوز)میئرپشاور حاجی زبیر علی نے میونسپل انٹر کالجز بوائز وزیرباغ سکول میں تزین وآرائش کے کاموں کا افتتاح کردیا ،مڈٹرم میں فرسٹ ، سیکنڈ اور تھر ڈ پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ، سکول انتظامیہ نے میئر پشاور کو شیلڈ پیل کیا ، میونسپل انٹر کالج بوائز وزیر باغ میں ایک تقریب کا ا نعقاد کیاگیاتھا جسمیں کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران ڈائریکٹر فنانس ہدایت ، آر ڈی ڈی ، اکاؤنٹ آفیسر طاہر ، میونسپل ڈگری کالج کی پرنسپل ، میونسپل انٹر کالج گرلز شاہی با غ کی پرنسپل،، چیئرمین شاہ فیصل نورغلام ، گلستان ،عیسی خان ، سکول کے طلباء اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں ، اس موقع پر سکول میں پریپ سے لیکر گیارہویں جماعت تک مڈٹرم امتحانات میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں کیش انعامات اور شیلڈ سے نواز گیا اس موقع پر سکول میں تقریب سے میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا کو تعلیم کی سہولیات فراہم کرناذمہ دای ہ انکی تعلیم پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ، طلباء اپنی تمام ترتوجہ تعلیم کی طرف دیں اورتعلیم حاصل کریں کیونکہ تعلیم کے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ، والدین اپنے بچوں پر نظررکھیں اور بچوں کو منفی سرگرمیوں سے بچائیں۔