• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی کال نے حکومت و اسٹیبلشمنٹ کے اوسان خطا کر دیئے ہیں، عمران خان سالارزئی

پشاور ( وقائع نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کے 24 نومبر کے فائنل کال نےجعلی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے اوسان خطا کر دیئے ہیں اور وہ حواس باختہ ہو کر عجیب و غریب بیانات دے رہے ہیں انہوں نےکہا کہ قیادت سے ورکروں کے گلے شکوے ہونے کے باوجود بانی چیئرمین عمران خان کی فائنل کال پر ورکروں کی جوش وخروش نے ثابت کردیا ہے کہ خان پاکستان وعالم اسلام کے مقبول ترین و ہردلعزیز رہنما ہے انہوں نے کہا پی کے 79سے ارباب شیر علی خان اور تیمور خان جھگڑا کی قیادت میں ورکرز کا ایک بہت بڑا جلوس اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگااور انشاء اللہ خان کی رہائی تک اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے اور ورکروں کو ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنےکےلئے پہلے سے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔
پشاور سے مزید