• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانان اہلسنت والجماعت پشاور کا فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)نوجوانان اہلسنت والجماعت پشاور کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی اور لبنان، شام پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جس پر اسرائیلی دہشت گردی مخالف اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے نوجوانان اہلسنت والجماعت پشاور کے رہنماوں ابوبکر ہاشمی، مفتی سرور سمیت پاکستان ہیومن رائٹس کے لیگل ایڈوائزر طاہر خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر اہلسنت رہنماؤں نے کہاکہ اسرائیل بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ اس گھناونے انسانیت دشمن فعل کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔اسرائیل کی درندگی اس حد تک بڑھ چکی ہے۔ کہ وہ اب لبنان، شام، عراق اور دیگر مسلم ممالک پر بھی حملہ آور ہے۔اسرائیل اس وقت کسی بین الاقوامی قانون اور اصولوں کو خاطر میں نہیں لا رہا۔انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کوئی قدم اٹھائیں۔۔ تو فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی رک سکتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کی حالت زار اب صرف خلافت راشدہ کے قیام سے ہی بدل سکتی ہے۔
پشاور سے مزید