• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پیدائش نکات طلاق اور اموات کے سرٹیفیکیٹ ضرور بنوائیں ,ویلفیئر آرگنائزیشن

پشاور ( لیڈر پورٹر )خیبر پختونخوا کی غیر سرکاری تنظیموں نے پیدائش سمیت مختلف قانونی دستاویزات کو شہریوں کیلئے انتہائی اہم قرار دیا ہے ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ شہری مقامی حکومتوں نظام اور بہتر طرز حکمرانی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ شہری پیدائش، نکاح ، طلاق اور اموات سمیت تمام سرٹیفیکیٹس اور کارڈز بنانے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ انہیں فائدہ مل سکے اس سلسلے میں سفر ویلفیئر آرگنائزیشن نے سی پی ڈی آئی کے تعاون سے پشاور کے علاقہ چمکنی میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں خواتین ، ویلج سیکرٹریز ، مقامی حکومتوں کے نمائندوں اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر سی پی ڈی آئی کے پراونشل کوآرڈینیٹر نورعالم خان اور سفر ویلفیئر آرگنائزیشن کی فوکل پرسن عائشہ بی بی نے مقامی حکومتوںکی افادیت اور اہمیت، سول رجسٹریشن سے متعلق آگاہی دی نور عالم خان نے مقامی حکومت کی اہمیت اور کردارپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام اس نظام کو سپورٹ کریں اس کے علاوہ بہتر گورننس کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
پشاور سے مزید