راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ضلع بھر کے ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہےکسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے امن پسند شہریوں سے امید کرتے ہیں کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔دریں اثنا ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہر میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیس دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کرے گی۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔