• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک روانی یقینی بنانے کیلئے 1021افسران و اہلکار تعینات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کے 1021افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ ان میں 10 ڈی ایس پیز ، 252 سینئر ٹریفک وارڈنز ، 759 ٹریفک وارڈنز و اسسٹنس سمیت 1021ٹریفک افسران و اہلکاراں شامل ہیں۔سی ٹی او بینش فاطمہ کاکہنا ہے کہ شہری کسی بھی ایمرجنسی یا لاء اینڈ آرڈر کی صورت میں ہمارے ایمبولینس / ایمر جنسی پورٹل نمبرز 0519274843 یا 03295195930 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ہمارے سوشل میڈیا پیجز سے بھی راہنمائی کی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید