• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جنسی ہراسگی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو سعودی عرب سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پرگرفتار کرلیاگیا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے دوران چیکنگ فلائٹ پی کے 754کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے والے عدنان عباس کو حراست میں لے لیا۔ریکارڈ کے مطابق ملزم سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کو آن لائن جنسی ہراسگی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔اس پر الزام ہے کہ اس نے قابل اعتراض مواد شئیر کیا اوراس کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ایف آئی اے امیگریشن عملے نے بعد ازاں ملزم کو سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید