راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ہیلتھ ویک کے دوران ڈی ایچ ایم ٹی راولپنڈی نے تین پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ ٹی ایچ کیو گوجر خان نےتمام ٹی ایچ کیوز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔آر ایچ سی کلر سیداں نےتمام آر ایچ سی میں پہلی پوزیشن جبکہ بی ایچ یو کوٹھہ کلاں نےتمام بی ایچ یوز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی نے کہا ہے کہ یہ کارکردگی راولپنڈی کے ہیلتھ کیئر عملے کی لگن، ٹیم ورک اور انتھک محنت کا ثبوت ہے۔