راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں اور ایک نوعمر لڑکے کواغواءکرلیاگیا، تھانہ وارث خان کومحمد شکیل نے بتایا کہ 17 سالہ بیٹے محمد رمضان کو میں نے سگریٹ پینے پر ڈانٹا تو وہ مجھ سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا ۔ مجھے خدشہ ہے کہ میرے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔تھانہ نصیرآباد کو فیصل حمید نے بتایا کہ میری بیٹی (م)بی بی عمر 17 سال اغواء ہو گئی ۔ جب صبح تقریبا نو بجے اُٹھے تو میری بیٹی گھر میں موجود نہیں تھی ۔اس سے قبل آصف کے گھر والوں نے اس کا رشتہ مانگا تو ہم نے انکا کر دیا تھا۔ بیٹی کو آصف وغیرہ اغواکرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد اعجاز نے بتایا کہ میری بیوی (ط) جومیرے تین 3 بچوں کی ماں ہے گھر سے سودا سلف لینے کے لئے گئی اور واپس نہ آئی۔ اسے کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیا۔تھانہ صدربیرونی کو خورشید بی بی نے بتایا کہ میری بڑی بیٹی (م) گھر سے کام کرنے کے لئے گئی جو واپس نہیں آئی ۔ اسے محسن رضا نے اغواءکرلیا ۔