• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمرشل پلاٹوں سے حاصل آمدنی جی تیرہ کی تزئین و آرائش پر خرچ کی جائے‘ مکین

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سیکٹر جی تیرہ کے مکینوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز اتھارٹی کی جی تیرہ سیکٹر میں کمرشل پلاٹوں پر نیلامی کی کامیابی پر ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی سے موصول ہونیوالی آمدنی سیکٹر کی تزئین و آرائش پر خرچ کی جائے۔ رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے شاہ اللہ دتہ سے پائپ لائن کے ادھورے کام کو فوری مکمل کیا جائے نیز گرین بیلٹ پر موسمی پھول اور درخت لگائے جائیں۔ رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ مرکز کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید