راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے فلیگ مارچ کیا جس کی قیادت ایس پی سکیورٹی ناصر خان نے کی۔فلیگ مارچ راول روڈ، مری روڈ، مال روڈ، چوہڑ چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائنز پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ مارچ کا مقصد قانون کی بالا دستی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ پولیس حکام کاکہنا ہے راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہاکہ امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔