• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) آئیسکو کی تمام فارمیشنز تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق اور تسلسل سے کاروائیوں کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں نومبر کے دوران 71ہزار سے زائد میٹرز چیک کیے گئے228بجلی چور بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی لیتے ہوئے پکڑے گئے اور15افراد نے میٹرزٹمپرڈ کیے ہوئے تھے۔ 243بجلی چوروں کو2 کروڑ 8لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ، قانونی کاروائی کے تحت138ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوئیں اور28 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا، آئیسکو چیف محمد نعیم جان نے انسداد بجلی چوری مہم کے حوالے سے کہا کے حکومت پاکستان، وزارت توانائی پاور ڈویژن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آئیسکو کو بھرپور تعا ون میسر ہے اور بجلی چوری کے ناسور کے خاتمے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے صارفین سے کہاہے کہ حکومت اور ادارے اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں مگر عوام اس قومی مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور بجلی چوری کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز051-9252933-34پر دیں۔
اسلام آباد سے مزید