• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے اتوار کو شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے اتوار کو شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی سیکورٹی ناصر علی خان نے کی، فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کا قیام اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے، امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے 6000 سے زیادہ پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، دریں اثنا سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ دفعہ 144 نافذ العمل ہے، کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے،امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، انہوں نے کہاکہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او نے کہاکہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اورکسی غیر قانونی سرگرمی میں شمولیت کی حوصلہ شکنی کریں۔
اسلام آباد سے مزید