راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نشے کے عادی افراد میں جھگڑے کے دوران ایک شخص کو چھری سے وارکرکے قتل کردیاگیا، تھانہ پیرودھائی کو ریاست خان نے بتایا کہ گھرسے کسی کام کے سلسلہ میں پیرودھائی اڈہ آرہا تھا تو تین اشخاص ایک شخص کو چھری کے ساتھ ماررہے تھے اسکا نام عدنان خان ہے اور اسکو باباوحید،سیف اللہ اورعمران شوکت نے ہیرؤئن نشہ کی وجہ سے چھری کے وار کرکے ناحق مضروب کیا ۔مذکورہ عدنان خان زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں ہی فوت ہوگیا ۔