راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیو کے قطرے اپنے بچے کوپلوانے سے انکار کرنے والے باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ سول لائنز کو محمد عمران ہیلتھ انسپکٹر نے بتایاکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے گلستان کالونی میں اعجاز کے گھر کا وزٹ کیا جس نے اپنے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد متعلقہ یوسی میڈیکل آفیسر تنویر عباس ہمراہ محمد ریحان ایریا انچارج نے دوبارہ مذکورہ شخص کے گھر کا وزٹ کیا لیکن مذکورہ شخص نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جسکی وجہ سے قومی مہم متاثر ہوئی ۔