راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) ضلعی انتظامیہ مری اور راولپنڈی نےآج( پیر) کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی نے اعلان کیا کہ تعلیمی ادارے صرف پیر کیلئے بند ہوں گے۔ادھرہائی کورٹ بار یاسوسی ایشن راولپنڈی نے بھی اعلان کیا ہے کہ پیر کو راستوں کی بندش کے باعث اگر کوئی وکیل اپنے کیس میں پیش نہ ہوسکے گا تو اس کے خلاف کوئی حکم جاری نہیں ہوگا۔جڑواں شہروں کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس پہلے ہی تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے۔