راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ،پولیس کو ظہور احمد نے بتایاکہ میں میرا بھائی داؤد اور، محمد امین سوزوکی پک اپ میں جس کو میرا بیٹا سفیر احمد بعمر 26 سال چلا رہا تھا واپڈا ٹاؤن گھاس لینے کے لیے جا رہے تھے موٹروے سروس روڈ ممبر طارق مرحوم کے ڈیرے کے قریب پہنچے تو اسی اثناء میں سامنے سے دو موٹر سائیکل سوار مسلح پسٹل 30 بور آگئے جوکہ موٹر سائیکل سے نیچے اترے اور ہماری سوزوکی کو روک لیا جونہی سفیر نے سوزوکی روکی ان میں سے ایک ملزم نے اپنے پسٹل 30 بور سے سیدھے فائر میرے بیٹے سفیر پر کیے جو اسے جسم کے مختلف حصوں پر لگے۔