راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بے نظیر بھٹوہسپتال میں تشویش ناک حالت میں لایاگیا غیرملکی باشندہ دم توڑ گیا،ذرائع کے مطابق کسی نجی ہسپتال میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دوران حالت خراب ہونے پر ایک غیر ملکی باشندے کوایک نامعلوم شخص ایمبولینس میں بے نظیر بھٹو ہسپتال لایا جہاں وہ غیرملکی دم توڑ گیا،پولیس کاکہنا ہے کہ ایک عرب باشندے کو تشویش ناک حالت میں پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے بے نظیر ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔