راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) فیض آباد میں پٹرول پمپ بند نہ کرنے‘ ٹریفک پولیس سے مزاحمت کرنے پر پمپ منیجر اور اسکے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ صادق آباد کو ٹریفک وارڈن اظہر لودھی نے بتایاکہ پٹرول پمپ بند کروا رہا تھا لیکن منیجر سہیل یونس نے پانچ چھ افراد کے ہمراہ کار سرکار میں مداخلت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔