پشاور ( لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدرشہریار خان نے ملک بھر میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں نہ ہونے سمیت انٹریٹ میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے ساتھ کاروبار ٗ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام مسائل کو ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کئے جائیں تاکہ ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت اور کاروبار کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے۔سیاسی دھرنوں اور احتجاج کے باعث ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کی صورت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث کاروبار و معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے آن لائن کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ موجودہ صورتحال کی وجہ سے کاروبار ٗ تجارت اور ایکسپورٹ پہلے ہی نہ ہونے کے برابر ہے اور اب احتجاج /دھرنوں کے باعث ملک اور معیشت ٗ کاروبار و تجارت کو بھی مفلوج کردیا ہے ملک انتشار اور انارکی کا کسی صورت بھی متحمل نہیں ہوسکتا۔ حکومت اور احتجاج کرنے والی سیاسی پارٹی کو ملک کی معیشت کی بہتری اور عوام کے بہتر مفاد میں مذاکرات کرنے چاہئیں اور انارکی / انتشار کا راستہ اختیار کرنے سے گریز کریں