• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کی بات کی، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی کا یوم تاسیس مملکت پاکستان کی جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے لیے بے لوث خدمات کا جشن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نےاپنے قیام سے لے کر اب تک مثبت سیاست اور عوامی بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کی غیر متزلزل قیادت اور تمام کارکنان اور حامیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس قربانیوں، کارناموں اور جدوجہد کی تاریخ ہے جو کسی اور جماعت کے پاس نہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین، ایٹمی قوت، طبی سہولیات، تعلیمی ادارے، کسانوں اور مزدوروں کے لئے پالیسی دی۔شہید بی بی نے خواتین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لئے ہر وہ کام کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا اور آغاز حقوق بلوچستان شروع کیا۔پارلیمان کو بااختیار بنانے کے لئے صدر آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیٹف سے پاکستان کا نام نکلوایا ۔ادی فریال تالپور نے خواتین کو با وقار مقام دلانے اور پارٹی کو منظم و فعال کرنے میںاہم کردار ادا کیا۔ اس وقت بھی پیپلز پارٹی 21 لاکھ خاندانوں کے لئے گھر بنا رہی ہے، یہ عوامی جماعت ہونے کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں ، محکوموں اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کی بات کی ہے۔مشکل حالات میں بھی پیپلز پارٹی جمہوریت، انصاف اور عوام کو بااختیار بنانے کے اپنے اصولوں پر ڈٹی رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید