• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں والد کی فلمیں خوف کی وجہ سے نہیں دیکھتی تھی، انانیا پانڈے

بالی ووڈ اداکارہ انانیا پانڈے کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں اپنے والد اداکار چنکی پانڈے کی فلمیں دیکھنے سے گریز کرتی تھیں، اسکی وجہ یہ تھی کہ میں انکی فلمیں دیکھ کر ڈر جاتی تھی۔ 

ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ والد کی زیادہ تر فلمیں دیکھ کر خوفزدہ ہونے کے باعث انہوں نے والد کی اداکاری پر مبنی کام کا بڑا حصہ نہیں دیکھا۔ 

انٹرویو کے دوران انانیا نے والد کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں نہ دیکھنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ آپ زیادہ تر فلموں میں مر جایا کرتے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں نوجوان تھی تو میں نے فلم ڈی کمپنی دیکھی اور اچانک آپ کو گولی مار کر قتل کر دیا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ آپ میرے ساتھ بیٹھے ہوتے اور فلم میں مرجاتے تھے، اسی ڈر کی وجہ سے میں نے آپ کی کافی فلمیں نہیں دیکھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید