• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں 10 ہزار اسٹوڈنٹس امیگریشن کاغذات جعلی قرار، بیشتر کا تعلق بھارت سے ہے

کراچی (اسد ابن حسن) کینیڈین حکومت کی غیر ملکیوں کی امیگریشن پر سخت پالیسی کے بعد اسٹوڈنٹس امیگریشن کے حوالے سے بھی سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں برس کینیڈین تعلیمی اداروں میں تعلیمی امیگریشن کے 5لاکھ کیسز کی جانچ پڑتال جاری ہے۔مذکورہ جانچ پڑتال امیگریشن، ریفیوجی سٹیزن شپ کینیڈا کا ادارہ IRCC کر رہا ہے۔ اب تک کی جانچ پڑتال کے دوران 10ہزار ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں مختلف تعلیمی اداروں کے لیٹر آف ایکسپٹنس (داخلوں کی منظوری) کے کاغذات جعلی ثابت ہوئے ہیں۔ ان 10 ہزار کیسز میں سے 80 فیصد تعلیم اور امیگریشن کے خواہشمند افراد کا تعلق بھارت کے صوبے پنجاب اور گجرات سے ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید